امریکی عدالت نے خالد شیخ محمد کا پلی بارگین معاہدہ منسوخ کر دیا

امریکی عدالت نے خالد شیخ محمد  کا پلی بارگین معاہدہ منسوخ کر دیا

واشنگٹن (اے ایف پی) ایک امریکی اپیل عدالت نے جمعہ کو 9/11 حملوں کے مرکزی ملزم خالد شیخ محمد کا پلی بارگین معاہدہ کالعدم قرار دے دیا۔

 عدالت نے قرار دیا کہ سابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو یہ معاہدہ منسوخ کرنے کا قانونی اختیار حاصل تھا۔فیصلے میں دو ججوں پیٹریشیا ملیٹ اور نیومی راؤ نے کہا کہ آسٹن نے اپنے قانونی دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے فیصلہ کیا، ہم ان کے فیصلے پر سوال نہیں اٹھاتے ۔ تین رکنی بینچ کے تیسرے جج نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں