کرپشن:چین میں اعلیٰ عہدیدار کو سزائے موت کا حکم
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین کی ایک عدالت نے کمیونسٹ پارٹی تبت کے سابق سربراہ کو لگ بھگ 50 ملین ڈالر کی کرپشن کے جرم میں سزائے موت سنا دی ۔۔
اے ایف پی کے مطابق بیجنگ کی انٹرمیڈیٹ کورٹ نے بدھ کو وی چیٹ پر اپنے بیان میں بتایا کہ وو ینگ جی 2016 سے 2021 تک خودمختار علاقے تبت میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے ۔ اس دوران انہوں نے غیرقانونی طور پر 343 یوان یعنی چار کروڑ 78 لاکھ ڈالر رشوت وصول کی۔تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی حریفوں کو میدان سے ہٹانے کا ایک حربہ ہے ۔اُدھر اقوام متحدہ کے ماہرین نے چینی حکومت کی ان پالیسیوں پر خدشات کا اظہار کیا ہے ۔