جدید دور کی جنگیں پرانے ہتھیاروں سے نہیں جیتی جا سکتیں:بھارتی جنرل

جدید دور کی جنگیں پرانے ہتھیاروں  سے نہیں جیتی جا سکتیں:بھارتی جنرل

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ جدید جنگیں پرانے ہتھیاروں سے جیتی نہیں جا سکتیں۔۔

انہوں نے نئی دہلی میں ڈرونز ٹیکنالوجی سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا سٹریٹجک نوعیت کے مشنز میں غیرملکی ٹیکنالوجی پر انحصار کو کم کرنا چاہیے ۔ درآمد شدہ ٹیکنالوجی پر انحصار ہماری تیاریوں کو کمزور کرتا ہے ،آج کی جنگیں آنے والے کل کے ہتھیاروں سے لڑی جاتی ہیں نہ کہ متروک شدہ اسلحے کے ذریعے ۔جنرل انیل چوہان نے کہا حالیہ تنازعات نے بتا دیا کہ ڈرون کس طرح غیرمتناسب طریقے سے حکمت عملی کے توازن کو بدل سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں