سری لنکا: 6یتیم اور زخمی ہاتھی جنگل میں واپس چھوڑ دئیے گئے
کولمبو (اے ایف پی)سری لنکن حکام نے جمعرات کے روز چھ یتیم اور زخمی ہاتھیوں کو صحتیاب کرنے کے۔۔
بعد جنگل میں واپس چھوڑ دیا۔ یہ اقدام ایک طویل مدتی تحفظاتی منصوبے کے تحت کیا گیا ۔ان ہاتھیوں کو ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا گیا اور پھر آزاد چھوڑ دیا گیا کیونکہ ماہرین کے مطابق وہ خود سے جنگل میں زندہ رہنے یا کسی جُھنڈ میں شامل ہونے کے قابل ہو چکے تھے ۔