برطانیہ:گاندھی کی نایاب تصویر ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ میں نیلام

برطانیہ:گاندھی کی نایاب تصویر  ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ میں نیلام

لندن(اے ایف پی)مہاتما گاندھی کی ایک نایاب پینٹنگ برطانیہ میں نیلامی کے دوران1,52,800 پاؤنڈ میں فروخت ہو گئی۔۔

 اسے ان کے واحد آئل پورٹریٹ کےطور پر جانا جاتا ہے جس کے لیے گاندھی نے خود بیٹھ کر پوز دیا، یہ تصویر 1931 میں برطانوی نژاد امریکی مصورہ کلئیر لیٹن نے بنائی تھی اور متوقع قیمت سے دو گنا زیادہ رقم میں فروخت ہوئی۔ خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں