بھارت کا جوہری صلاحیت کے حامل پرتھوی ٹو اور اگنی ون میزائلوں کا تجربہ

بھارت کا جوہری صلاحیت کے حامل  پرتھوی ٹو اور اگنی ون میزائلوں کا تجربہ

نئی دلی (اے پی پی)بھارت نے اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے جوہری صلاحیت کے حامل اور کم فاصلے تک مار کرنے والی بیلسٹک میزائلوں پرتھوی ٹو اور اگنی ون کا تجربہ کیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میزائلوں کے یہ تجربے ریاست اوڈیشہ کے علاقے چاندی پور میں واقع ٹیسٹنگ رینج سے کئے گئے ۔بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بیلسٹک میزائلوں پرتھوی ٹو اور اگنی ون کاتجربہ 17جولائی کو اوڈیشہ میں اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی نگرانی میں کیاگیا۔واضح رہے بھارت گزشتہ دنوں لداخ میں آکاش پرائم ایئر ڈیفنس سسٹم کا تجربہ کر چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں