امریکا:ایوان نمائندگان نے 9ارب ڈالر کی کٹوتیوں کی منظوری دیدی
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا کے ایوان نمائندگان نے جمعہ کو غیر ملکی امداد میں 9 ارب ڈالر کی کٹوتیوں کے منصوبے کی منظوری دیدی ۔
ریپبلکنز کا کہنا ہے کہ یہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے وعدے کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم ہے ، غیر ضروری اخراجات کو روکیں گے ۔ ایوان نمائندگان نے کٹوتیوں کے بل کو 216 کے مقابلے میں 213 ووٹوں سے منظور کیا، جس کے بعد سینیٹ کی منظور شدہ تجویز کو حتمی شکل دی گئی۔