بھارتی فوج کو جدید رائفلز کی فراہمی

بھارتی فوج کو جدید  رائفلز کی فراہمی

نئی دہلی (اے پی پی )بھارتی فوج کو 5ہزار200 کروڑ روپے کے معاہدے کے تحت اے کے 203 اسالٹ رائفلز کی تازہ کھیپ ملنے والی ہے ۔

 یہ جدید کلاشنکوف رائفل 800 میٹر تک کی رینج اور فی منٹ 700 گولیاں فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو اتر پردیش کے شہر امیٹھی میں انڈو ریشین رائفلز پرائیویٹ لمیٹڈ تیار کر رہا ہے ۔ اب تک 48 ہزار رائفلیں فراہم کی جا چکی ہیں، جبکہ دسمبر 2030 تک 6 لاکھ رائفلیں مکمل کرنے کا ہدف ہے ۔ یہ رائفلیں شمالی و مغربی سرحدوں پر فوجیوں کو دی جائیں گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں