جنوبی کوریا:سابق صدر یون پر مارشل لا نافذ کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد
سیول (اے ایف پی)جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول پرگزشتہ سال مارشل لا کے اعلان میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور دیگر سنگین الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔
واضح رہے یون نے 3 دسمبر کو مارشل لا نافذ کر کے پارلیمنٹ میں قانون سازوں کے ووٹ روکنے کی کوشش کی تھی،عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ، وہ سخت گرمی میں قیدتنہائی میں ہیں۔ادھر جنوبی کوریا میں طوفانی بارش سے تباہی مچ گئی ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 5 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتا ہیں ۔