کیوبا :صدارتی امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد ختم
ہوانا(اے ایف پی)کیوبا نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدارتی امیدواروں کے لیے 60 سال کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد ختم کر دی ۔
نئی آئینی ترمیم کے تحت اب وہ افراد جن کی جسمانی و ذہنی صلاحیتیں مکمل ہوں اور جن کے پاس وفاداری اور انقلابی پس منظر ہو، عمر کی قید کے بغیر صدارتی انتخاب لڑ سکتے ہیں۔ البتہ کم از کم عمر 35 سال اور دو مدت کی حد برقرار رکھی گئی ہے ۔ یہ ترمیم 2028 کے انتخابات سے نافذ العمل ہوگی۔