ایران :اجتماعی زیادتی کے جرم میں3افراد کو پھانسی ،مسافر کوچ الٹنے سے 21 افراد جاں بحق

 ایران :اجتماعی زیادتی کے جرم  میں3افراد کو پھانسی ،مسافر کوچ  الٹنے سے 21 افراد جاں بحق

تہران (اے ایف پی)ایران کے جنوبی شہر کوَور کے قریب ایک مسافر کوچ کے الٹنے سے کم از کم 21 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے ۔

حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔دوسری جانب ایران کے شمالی شہر گرگان کی جیل میں تین افراد کو اجتماعی زیادتی کے جرم میں سزائے موت دی گئی، مقامی عدلیہ کے سربراہ حیدر آسیابی کے مطابق تینوں ملزم فوری گرفتار ہوئے تھے جب تین خواتین نے زیادتی کی شکایت درج کروائی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں