ایران کوپھر دھمکی
تہران ، استنبول (اے ایف پی) ایران نے امریکی حملوں کے باوجود اپنا جوہری پروگرام ترک کرنے سے انکار کر دیا ۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اگرچہ تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا اور یورینیم افزودگی عارضی طور پر رکی ہے ، لیکن یہ قومی فخر اور سائنسی کامیابی ہے جسے ترک نہیں کیا جا سکتا۔ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے اس اعلان پر فوری ردعمل دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملے کر سکتا ہے جبکہ یورپی ممالک نے معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے زمین کے مدار میں خلائی راکٹ بھیجنے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔