والد کی رہائی کیلئے امریکا سے مدد کی توقع ہے ، قاسم خان
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کہا ہے کہ ان کے والد کو ‘ انتہائی خراب حالات‘ میں قید رکھا گیا ہے اور یہ حالات ‘ہر لمحے کے ساتھ مزید بگڑتے جا رہے ہیں۔۔
، ان کی رہائی کے لیے ہمیں امریکا سے مدد کی توقع ہے ۔امریکی میڈیا ادارے ‘ ریئل امریکا وائس‘ کو د یئے گئے ایک انٹرویو میں قاسم خان نے کہا کہ ہم کسی بھی ممکنہ راستے کی تلاش میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو ‘ قید تنہائی‘ میں رکھا گیا ہے اور بتایا کہ‘جس سیل میں وہ ہیں، اس کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے ، صاف الفاظ میں، وہ جگہ قابل رہائش نہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ‘ وہ کیچڑ سے آلودہ پانی سے نہا رہے ہیں۔قاسم نے اپنے والد سے نہ مل سکنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ‘ ایسے لمحات بھی آئے جب وہ دس دن تک بغیر روشنی کے سیل میں رہے ۔