وائٹ ہاؤس کا دباؤ،ٹرمپ کے مواخذے کی تفصیل میوزیم سے ہٹا دی گئی
واشنگٹن(اے ایف پی)اسمتھ سون نیشنل میوزیم آف امریکن ہسٹری نے صدر ٹرمپ کی دو بار مواخذے کی تفصیل اپنی نمائش سے ہٹا دی ۔
یہ تبدیلی مبینہ طور پر وائٹ ہاؤس کے دباؤ پر کی گئی۔ اب میوزیم میں صرف تین صدور کا ذکر ہے جنہیں ماضی میں مواخذے کا سامنا رہا۔ میوزیم نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں اپ ڈیٹڈ نمائش میں تمام صدور کے مواخذوں کی تفصیلات شامل کی جائیں گی۔