پلاسٹک آلودگی ، عالمی معاہدے کیلئے منگل کو جنیوا میں مذاکرات شروع ہوں گے

پلاسٹک آلودگی ، عالمی معاہدے کیلئے منگل کو جنیوا میں مذاکرات شروع ہوں گے

جنیوا (اے ایف پی)جنیوا میں عالمی برادری کے نمائندے پلاسٹک آلودگی پر معاہدے کے لیے 10 روزہ مذاکرات منگل سے شروع کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2060 تک پلاسٹک کی کھپت  تین گنا بڑھ سکتی ہے ۔ ماہرین نے پلاسٹک کے انسانی صحت پر مہلک اثرات پر تشویش ظاہر کی ہے ۔واضح رہے پچھلے سال دسمبر میں معاہدہ نہ ہو سکا تھا کیونکہ ممالک کے درمیان پلاسٹک کی پیداوار محدود کرنے اور آلودگی کے خاتمے کے طریقہ کار پر شدید اختلافات موجود تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں