شام :صوبہ سویدا میں دوبارہ فرقہ ورانہ جھڑپیں، 5افراد ہلاک

شام :صوبہ سویدا میں دوبارہ  فرقہ ورانہ جھڑپیں، 5افراد ہلاک

دمشق (دنیا نیوز)شام کے صوبہ سویڈا میں دوبارہ فرقہ ورانہ جھڑپیں شروع ہو گئیں جن میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔

جھڑپیں تل حدیث کے علاقے میں حکومت اور مقامی مسلح گروپوں کے درمیان ہوئیں، جہاں تین سکیورٹی اہلکار اور دوجنگجو ہلاک ہوئے ۔ جھڑپوں کے دوران طعلا اور سویڈا شہر کے مختلف حصوں میں دھماکوں اور گولیوں کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ ادھر اسرائیلی فوج نے کہا اس کے زمینی دستے نے جنوبی شام کے علاقے حدر میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کیا اور سمگلنگ میں ملوث مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں