بنگلہ دیش:شیخ حسینہ پر انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے کی سماعت،پہلا گواہ عدالت میں پیش

بنگلہ دیش:شیخ حسینہ پر انسانیت  کیخلاف جرائم کے مقدمے کی  سماعت،پہلا گواہ عدالت میں پیش

ڈھاکہ (اے ایف پی)سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ پر انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں پہلے چشم دید گواہ نے اتوار کو عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا۔

 23 سالہ کھوکن چندر برمن گزشتہ سال طلبا تحریک کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا،اس نے عدالت سے انصاف کی اپیل کی۔ برمن نے کہا کہ وہ اپنی اذیت اور ہلاک ہونے والے ساتھی مظاہرین کیلئے انصاف چاہتے ہیں۔واضح رہے شیخ حسینہ بھارت میں مقیم ہیں، انہوں نے واپسی سے انکار کر دیا ہے ، مقدمہ عدم موجودگی میں چل رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں