وکٹوریہ میں ملازمین کو ہفتے میں 2دن گھر سے کام کا قانونی حق دیا جائیگا:وزیر اعلیٰ

 وکٹوریہ میں ملازمین کو ہفتے  میں 2دن گھر سے کام کا  قانونی حق دیا جائیگا:وزیر اعلیٰ

سڈنی (اے ایف پی) آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کی وزیر اعلیٰ جیسنتا ایلن نے اعلان کیا ہے کہ ملازمین کو ہفتے میں کم از کم دو دن گھر سے کام کا قانونی حق دیا جائے گا، بشرطیکہ ان کا کام اس کی اجازت دے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے کارکردگی بہتر، اخراجات کم اور خواتین کی شمولیت میں اضافہ ہوگا۔ مجوزہ قانون مشاورت کے بعد اگلے سال پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں