چین، پاکستان، افریقی ممالک کے اجرتی جنگجو ہمارے خلاف لڑ رہے ہیں: یوکرینی صدر کا الزام

 چین، پاکستان، افریقی ممالک  کے اجرتی جنگجو ہمارے خلاف  لڑ رہے ہیں: یوکرینی صدر کا الزام

کیف (رائٹرز) یوکرین کے صدر یلنسکی نے پیر کے روز دعویٰ کیا ہے کہ شمال مشرقی یوکرین میں تعینات یوکرینی افواج غیر ملکی اجرتی جنگجوؤں سے نبرد آزما ہیں۔

 جن کا تعلق چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور افریقی ممالک سے ہے ۔ صدر زیلنسکی نے ان جنگجوؤں کی موجودگی پر سخت ردعمل دینے کا اعلان بھی کیا ہے ۔زیلنسکی نے یہ بیان مشرقی محاذخارکیف کے علاقے وُووچانسک کے دورے کے بعد ایکس پر دیا۔ حالیہ بیان پر کیف میں تاجکستان، ازبکستان اور پاکستان کے سفارت خانوں سے رابطہ کیا گیا ، تاہم تاحال کوئی سرکاری ردعمل موصول نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں