طوفان فلورس :برطانیہ و آئرلینڈ میں نظام زندگی متاثر پروازیں ،تقریبات منسوخ

طوفان فلورس :برطانیہ و آئرلینڈ  میں نظام زندگی متاثر  پروازیں ،تقریبات منسوخ

لندن (دنیا مانیٹرنگ)طوفان فلورس کے باعث برطانیہ اور آئرلینڈ میں تیز ہواؤں اور بارش نے نظام زندگی کو متاثر کر دیا۔

 سکاٹ لینڈ، آئرلینڈ، شمالی انگلینڈ اور یارکشائر میں پروازیں، ٹرینیں اور تقریبات منسوخ، تفریحی مقامات بند کر دئیے گئے ۔ موسلا دھار بارش اور 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں سے درخت گرنے اور ٹریفک متاثر ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ۔ متعدد علاقوں میں ایمبر اور یلو وارننگز جاری ہیں، عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں