ہیٹی :امریکی سفارتخانے کے قریب فائرنگ
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا نے ہیٹی میں اپنے سفارتخانے کے قریب شدید فائرنگ کے بعد سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پورٹ او پرنس کے علاقے تبارے میں سفارتخانے کے عملے کو نقل و حرکت سے روک دیا ہے ۔ واضح رہے ہیٹی میں مسلح گینگز کی بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 3100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ۔