غزہ میں جنگ بندی کرائیں اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق عہدیداروں کا ٹرمپ کو خط

 غزہ میں جنگ بندی کرائیں  اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق  عہدیداروں کا ٹرمپ کو خط

یروشلم (اے ایف پی)اسرائیل کے 550 سے زائد سابق اعلیٰ سکیورٹی) حکام، بشمول شاباک اور موساد کے سابق سربراہوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ۔۔۔

 وہ غزہ میں جنگ ختم کروانے کے لیے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔انہوں نے خط میں ٹرمپ سے اسرائیلی وزیر اعظم کو فیصلوں میں رہنمائی دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ حماس اب سٹراٹیجک خطرہ نہیں رہی ،جنگ جاری رکھنا اسرائیل کی سلامتی و شناخت کے لیے نقصان دہ ہے ۔ سابق حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی کی جائے ، یرغمالیوں کو بازیاب اور انسانی امداد کی راہ ہموار کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں