لبنانی حکومت کا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنیکا فیصلہ
بیروت (اے ایف پی)لبنانی کابینہ نے امریکی دباؤ پر منگل کو ایک تاریخی فیصلے میں فوج کو حکم دیا ہے کہ سال کے آخر تک حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ تیار کرے ۔
صدر جوزف عون کی زیر صدارت چھ گھنٹے طویل کابینہ اجلاس میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے پر بات چیت کی گئی۔وزیر اطلاعات پال مورکوس کے مطابق حزب اللہ سے وابستہ وزیر صحت راکان نصرالدین اور اس کی اتحادی تحریک امل سے تعلق رکھنے والی وزیر ماحولیات تمارا الزین نے کابینہ اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کابینہ اجلاس کے دوران ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ جب تک اسرائیلی حملے جاری ہیں، وہ ہتھیار نہیں ڈالیں گے ۔