چین :مسلح روبوٹ ’’ولف‘‘ کتے میدان جنگ کیلئے تیار
بیجنگ (اے ایف پی)چین نے جدید مسلح جنگی روبوٹ ’ولف‘ کتے متعارف کرا دئیے ہیں جو خطرناک علاقوں میں دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔۔
یہ چار ٹانگوں والے روبوٹ خودکار طور پر سیڑھیاں چڑھنے ، رائفل سے فائر کرنے اور بھاری سامان اٹھانے کے قابل ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ روبوٹ فوجیوں کی جگہ خطرناک مشنز میں استعمال کیے جائیں گے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چین روبوٹکس میں امریکا پر سبقت حاصل کر چکا ہے ۔