ایپل کا امریکا میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

 ایپل کا امریکا میں مزید 100  ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

واشنگٹن (اے ایف پی)وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار کے مطابق ٹیک کمپنی ایپل آئندہ چار سال میں امریکا میں؎مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔۔

، جس سے اس کی کل سرمایہ کاری کا وعدہ 600 ارب ڈالر ہو جائے گا۔یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک تقریب میں کیا جائے گا۔واضح رہے فروری میں ایپل نے 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 20 ہزار ملازمتیں دینے کا اعلان کیا تھا، جسے ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کی کامیابی قرار دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں