جارجیا :پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر سینئر خاتون صحافی کو دو سال قید
تبلیسی (اے ایف پی)جارجیا کی عدالت نے آزاد میڈیا اداروں ’’باتومیلیبی اور نیٹگازیٹی‘‘ کی بانی مزیا اماگلوبیلی کو پولیس افسر کو تھپڑ مارنے کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنا دی۔ جنوری میں باتومی میں احتجاج کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تھا۔۔
سزا کو بین الاقوامی اور مقامی تنظیموں نے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے ،رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے حکومتی آمرانہ رویے پر تنقید کرتے ہوئے سینئر خاتون صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اماگلوبیلی سیاسی بنیادوں پر قید کی جانے والی جارجیا کی پہلی خاتون صحافی ہیں۔