جرمنی میں دوسری جنگ عظیم کا بم ملنے پر 17ہزار افراد کا انخلا
برلن (اے ایف پی)جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں بدھ کو ایک غیر پھٹا بم ملنے پر تقریباً 17 ہزار افراد کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔۔
یہ بم کارولا پل کی مرمت کے دوران دریافت ہوا۔ متاثرہ علاقے میں تاریخی چرچ فراوئن کرچے اور ہوٹلز بھی شامل ہیں۔ حکام نے بم کو ناکارہ بنانے کے لیے سکیورٹی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔واضح رہے جرمنی میں جنگ عظیم دوم کے گولے اب بھی اکثر دریافت ہوتے رہتے ہیں۔