جاپان :ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے 80 سال مکمل ، خاموش دعا ،یادگاری تقریب

جاپان :ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے 80  سال مکمل ، خاموش دعا ،یادگاری تقریب

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان نے بدھ کے روز ہیروشیما پر ہونے والے ایٹمی حملے کی 80 ویں برسی خاموش دعا اور۔۔

 یادگاری تقریب کے ساتھ منائی، جس کا مقصد دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں کے بھیانک نتائج کی یاد دلانا تھا۔یہ دعا صبح 8بجکر15منٹ پر ادا کی گئی - وہی وقت جب 6 اگست 1945 کو امریکی بمبار طیارے نے "لٹل بوائے " نامی ایٹم بم ہیروشیما پر گرایا تھا۔یاد رہے اس حملے میں فوری طور پر تقریباً 1لاکھ40ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے ، جب کہ ہزاروں بعد میں تابکاری کے اثرات سے موت کا شکار بنے ۔ صرف تین دن بعد ناگاساکی پر دوسرا ایٹم بم گرایا گیا، جس کے بعد جاپان نے ہتھیار ڈال دئیے اور دوسری عالمی جنگ کا اختتام ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں