اماراتی طیارہ تباہ کرنیکا سوڈانی دعویٰ جھوٹا ، یو اے ای

اماراتی طیارہ تباہ کرنیکا  سوڈانی دعویٰ جھوٹا ، یو اے ای

دبئی(اے ایف پی)متحدہ عرب امارات نے سوڈانی فوج کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ اس کا طیارہ دارفور میں تباہ کیا گیا ۔۔

جو کولمبیائی کرائے کے فوجیوں کو ریپڈ سپورٹ فورسز کی مدد کے لیے لا رہا تھا۔ یو اے ای نے ان الزامات کو بغیر ثبوت اور سراسر غلط قرار دیا ،بیان میں کہا کہ یہ سوڈان کی جانب سے جاری جھوٹ پر مبنی مہم کا حصہ ہیں۔ کولمبیائی صدر نے ہلاکتوں کی تصدیق کیلئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے ۔یاد رہے بدھ کوسوڈانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ دارفور کے نیالا ہوائی اڈے پر اماراتی طیارے پر فضائی حملہ کیا گیا، جس میں 40 کولمبیائی کرائے کے فوجی ہلاک ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں