امریکی و روسی صدور کی ابوظہبی میں جلد ملاقات متوقع
واشنگٹن(اے ایف پی )کریملن نے تصدیق کی ہے کہ روسی صدر پیوٹن اور امریکی ہم منصب ٹرمپ کے درمیان آئندہ چند دنوں میں ملاقات متوقع ہے۔۔
،ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی روسی صدر سے جلد ملاقات ہونے کا امکان بہت زیادہ ہے ۔دوسری جانب پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کو ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کیلئے موزوں مقام قرار دے دیا ۔پیوٹن نے ابوظہبی کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے بہت سے دوست ہیں جو ایسے اجلاس منعقد کرانے میں مدد کیلئے تیار ہیں، اور ان میں ایک ہمارے دوست متحدہ عرب امارات کے صدر بھی ہیں۔