کابل :افغان مہاجرین کی وطن واپسی عمارتوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
کابل(اے ایف پی) ایران اور پاکستان سے واپس آنے والے لاکھوں مہاجرین کے باعث افغانستان کے دارالحکومت ۔۔
کابل میں عمارتوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ۔ اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال اب تک 21 لاکھ افغان وطن لوٹ چکے ، کابل میں مہنگے کرایوں نے کئی خاندانوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے ۔ عوام نے حکومت سے کرایہ کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔