گھانا :فوجی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ 2وزرا ء سمیت 8افراد ہلاک
آکرہ (اے ایف پی)گھانا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس میں 2وزرائسمیت 8افراد ہلاک ہوگئے ۔گھانا کے صدر جان مہاما نے ایک ٹی وی خطاب میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ۔۔۔
وزیر دفاع ایڈورڈ عمان بوامہ، وزیر ماحولیات ابراہیم مرتلا محمد اور سینئر سیاسی شخصیات اور فضائیہ عملے سمیت 8افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ فلائٹ ڈیٹا اور کاک پٹ وائس ریکارڈرز برآمد کر لئے گئے ہیں اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی بورڈ آف انکوائری قائم کر دیا گیا ہے ۔فضائیہ کا ہیلی کاپٹر آکرہ سے جنوبی گھانا میں اوبوسی جانے کے فوراً بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ تمام آٹھ لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 15 اگست کو سرکاری اعزازکیساتھ تدفین کی جائے گی۔