15 اگست کو الاسکا میں روسی صدر پیوٹن سے ملوں گا:ٹرمپ

15 اگست کو الاسکا میں روسی صدر پیوٹن سے ملوں گا:ٹرمپ

واشنگٹن،ماسکو(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی ہم منصب پیوٹن سے 15 اگست کو امریکی ریاست الاسکا میں ملاقات کریں گے ۔

 ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا مزید تفصیلات بعد میں جاری ہوں گی۔ انہوں نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے ممکنہ طور پر روس اور کیف کے درمیان علاقائی تبادلے کی بھی بات کی۔ کریملن کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق دونوں صدور طویل مدتی امن کے حل پر بات چیت کریں گے ۔انہوں نے کہا ہم نے ٹرمپ کو الاسکا میں پیوٹن سے ملاقات کے بعد روس کے دورے کی دعوت دی ہے ۔ اس حوالے سے باضابطہ دعوت ٹرمپ کو بھیجی جا چکی ۔دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا یوکرین کے لوگ اپنی سرزمین حملہ آور کو تحفے میں نہیں دیں گے ۔یوکرین کے علاقائی مسئلے کا حل پہلے ہی آئین میں موجود ہے ۔کوئی بھی ایسا فیصلہ جو ہمارے خلاف ہو، یوکرین کے بغیر ہو، وہ درحقیقت امن کے خلاف ہے ۔انہوں نے روسی اور امریکی صدر کے درمیان علاقائی رعایتوں پر مبنی جنگ بندی کے منصوبوں کے بارے میں میڈیا رپورٹس کو ناقابل عمل فیصلے قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں