بھارتی ریاستی دہشتگردی سے متعلق سابق ترجمان آر ایس ایس کے سنسنی خیز انکشافات

بھارتی ریاستی دہشتگردی سے  متعلق سابق ترجمان آر ایس ایس  کے سنسنی خیز انکشافات

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سابق ترجمان یشونت شندے نے بی جے پی اور آر ایس ایس کی دہشتگرد سرگرمیوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

 یشونت شندے کے مطابق آر ایس ایس نے بھارت میں متعدد بم دھماکوں کی منصوبہ بندی خود کی، تاکہ مسلمانوں کو جھوٹے الزامات میں ملوث کیا جا سکے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2006 میں ناندیڑ میں بم تیار کرتے وقت ہونے والا دھماکا آر ایس ایس کی بم سازی کی ایک ناکام کوشش تھی، جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ شندے کے مطابق آر ایس ایس کے کئی کارکن، جن میں راکیش دھاوڑے اور روی دیو (عرف مِتھن چکرورتی) شامل ہیں، بم سازی کی تربیت میں براہِ راست ملوث تھے ۔ یشونت شندے نے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس کے سینئر رہنما اندریش کمار نے انہیں دہشتگرد منصوبوں میں شامل ہونے کی پیشکش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کا نیٹ ورک اورنگ آباد کی ایک مسجد کو نشانہ بنانے کے لیے بھی بم سازی میں مصروف تھا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی عدالتی نظام اور ریاستی ادارے سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ شندے کے مطابق مودی حکومت ہندوتوا نظریے کے تحت ریاستی دہشتگردی کی سرپرستی کر رہی ہے اور آر ایس ایس کے تربیت یافتہ افراد مسلمانوں پر جھوٹے مقدمات بنا کر اصل دہشتگردی میں خود ملوث ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں