بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے 5 ماہ بعد واپسی، 4 خلا باز بحفاظت زمین پر اتر آئے
واشنگٹن (اے ایف پی)سپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول میں سوار چار رکنی عالمی خلائی عملہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پانچ ماہ قیام کے بعد زمین پر بحفاظت واپس آ گیا۔
امریکی خلا باز این میک لین، نکول ایئرز، جاپانی خلا باز تاکویا اونیشی اور روسی خلا باز کیریل پسکوف ہفتے کی صبح امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب سمندر میں اترے ۔ ناسا کے مطابق یہ کمرشل کریو پروگرام کا دسواں مشن تھا۔ مشن کے دوران خلا میں پودوں کی افزائش، خلیوں پر کشش ثقل کے اثرات اور انسانی آنکھوں پر مائیکرو گریویٹی کے اثرات سمیت سائنسی تجربات کیے گئے ۔