امریکی وزیر دفاع نے خواتین کے ووٹ کی مخالفت والی ویڈیو شیئر کر دی ،شدید تنقید کا سامنا

امریکی وزیر دفاع نے خواتین کے ووٹ کی مخالفت والی ویڈیو شیئر کر دی ،شدید تنقید کا سامنا

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک مذہبی رہنما خواتین کو ووٹ دینے سے روک رہا ہے اور مردوں کی حکمرانی کو خدا کی مرضی قرار دے رہا ہے ۔

 ویڈیو میں خواتین کو صرف گھریلو کام تک محدود رکھنے کی بات کی گئی ہے ۔ اس ویڈیو کے بعد وزیر دفاع پر سخت تنقید کی جا رہی ہے ،انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا یہ خواتین کے حقوق اور جمہوری اصولوں کے خلاف ہے ۔ پیٹ ہیگسیٹھ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی وضاحت نہیں دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں