افغان طالبان کا گھروں میں قائم بیوٹی پارلرز کیخلاف کریک ڈاؤن
کابل(دنیا مانیٹرنگ)افغان طالبان نے گھروں میں خفیہ طور پر چلنے والے بیوٹی پارلرز بھی بند کرانا شروع کر دئیے ہیں۔ خواتین بیوٹیشنز کا کہنا ہے کہ طالبان نے چھاپوں کے دوران سیلونز کا سامان ضبط کیا۔
موبائل فون چیک کیے اور دوبارہ کام پر گرفتاری کی دھمکیاں دیں۔گزشتہ سال بیوٹی پارلرز بند کرنے کے حکم کے بعد سے گھروں میں خفیہ طور پر سیلونز کام کر رہے تھے ۔ طالبان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔