چین :سینئر سفارت کار اور مستقبل کے وزیر خارجہ سمجھے جانے والے کار لیو جیان چاؤ گرفتار

 چین :سینئر سفارت کار اور مستقبل کے وزیر خارجہ سمجھے جانے  والے کار لیو جیان چاؤ گرفتار

بیجنگ(اے ایف پی)چین کے مستقبل کے ممکنہ وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی کے سینئر سفارتکار لیو جیان چاؤ کو حکام نے غیر ملکی دورے سے واپسی پر حراست میں لے لیا ہے ۔

گرفتاری کی وجوہات غیر واضح ہیں۔ لیو نے سفارت کاری اور انسداد بدعنوانی میں اہم کردار ادا کیا ہے ، حالیہ مہینوں میں چین کے جارحانہ سفارتی موقف کے نمایاں ترجمان تھے ۔ چین کی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں