پاکستانی طیارے گرانے کابھارتی بیان’’خودساختہ تفریح‘‘قرار

پاکستانی طیارے گرانے کابھارتی بیان’’خودساختہ تفریح‘‘قرار

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی)چینی تھنک ٹینک نے پاکستانی طیارے مار گرانے کا بھارتی فضائیہ کے سربراہ جنرل امر پریت سنگھ کا بے بنیاد دعوی ٰمسترد کردیا ۔

 چینی تھنک ٹینک چارہار انسٹیٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کا دعوی ٰبے بنیاد ہے اور اس کے پاس اس کی حمایت میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔ پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرانے کے حوالے سے تفصیلی شواہد پیش کئے اور ان کی بنیاد پر عالمی میڈیا نے اس پر رپورٹنگ کی ۔انہوں نے بھارتی حکام کی طرف سے پیش کئے گئے دعوے کو محض خود ساختہ تفریح سے تعبیر کیا اورکہا کہ بھارتی حکام کی طرف سے پیش کئے گئے دعوے مضحکہ خیز اور ناقابلِ یقین ہیں ۔پروفیسر چِنگ نے یاد دلایا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپوں کو تین ماہ گزر چکے ہیں اور بھارت آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں