ٹرمپ کا بے گھر افراد دارالحکومت سے دور منتقل کرنیکا اعلان

ٹرمپ کا بے گھر افراد دارالحکومت  سے دور منتقل کرنیکا اعلان

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے بے گھر افراد کو فوراً ہٹا کر دور منتقل کیا جائیگا۔

انہوں نے دارالحکومت کا کنٹرول وفاق کے سپرد کرنے اور نیشنل گارڈ تعینات کرنیکی بھی دھمکی دی۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر کہا ہم دارالحکومت کو پہلے سے زیادہ محفوظ اور خوبصورت بنائینگے ۔ٹرمپ آج پیر کو شہر سے متعلق منصوبہ پیش کرینگے ۔ واضح رہے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق واشنگٹن میں جرائم کی شرح میں25فیصد کمی آئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں