ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان میں جھڑپ، پولیس اہلکار اور 3حملہ آور ہلاک
تہران(اے ایف پی)تہران میں جنوبی مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں شدت پسندوں نے پولیس سٹیشنپر حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار کو قتل کر دیا ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آورہلاک اور 2 گرفتار کر لئے گئے ۔
حملہ آور تنظیم جیش العدل نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔واضح رہے یہ صوبہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے ملتا ہے اور بلوچ سنی اقلیت کا مرکز ہے ۔