فرانس :ریفریجریٹر ٹرک سے اریٹریا کے 15تارکین برآمد، 4ہسپتال منتقل

فرانس :ریفریجریٹر ٹرک سے اریٹریا  کے 15تارکین برآمد، 4ہسپتال منتقل

پیرس(دنیا مانیٹرنگ)شمالی فرانس میں برطانیہ جانے والے ریفریجریٹر ٹرک سے اریٹریا کے 15 تارکین برآمد ہوئے ، جنہیں شدید سردی کی وجہ سے ہائپوتھرمیا لاحق تھا۔

 چار افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متاثرین کئی گھنٹوں تک ٹرک میں محصور رہے ۔ خیال رہے کہ شمالی فرانس سے برطانیہ جانے والے راستوں  بشمول بندرگاہوں اور کراس چینل سرنگ پر سکیورٹی چیکنگ کے باوجود تارکین غیرقانونی طریقوں سے برطانیہ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں