دبئی سے سنگاپور جانے والی فلائٹ کا مسافر بیگ چرانے کے الزام میں گرفتار

دبئی سے سنگاپور جانے والی فلائٹ کا  مسافر بیگ چرانے کے الزام میں گرفتار

دبئی (دنیا مانیٹرنگ) دبئی سے سنگاپور جانے والی فلائٹ کی بزنس کلاس میں مبینہ طور پر بیگ چرانے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار شخص 25 سالہ چینی شہری ہے اور اسے ساتھ سفر کرنے والے مسافر کے اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ سے بیگ چرانے پر سنگاپور میں الزامات کا سامنا ہے ۔سنگاپور کے میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے 9 اگست کی صبح ساڑھے 5 بجے انہیں اس حوالے آگاہ کیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ جس مسافر کا بیگ چرایا گیا وہ سویا ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں