پاکستانی حدود کی بندش ،ایئر انڈیا کی واشنگٹن کیلئے پروازیں معطل

پاکستانی حدود کی بندش ،ایئر انڈیا کی واشنگٹن کیلئے پروازیں معطل

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ ) ایئر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم ستمبر سے دہلی سے واشنگٹن ڈی سی کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر رہی ہے ۔

 کمپنی کے مطابق یہ اقدام جہازوں کی محدود دستیابی اور ان کے اپ گریڈ پروگرام کے باعث کیا گیا ہے ۔رائٹرز کے مطابق ایئر انڈیا کے بیڑے میں شامل بوئنگ طیارے پرانی ٹیکنالوجی کے حامل ہیں اور ان کی حالت بہتر بنانے کے لیے کمپنی نے 40کروڑ ڈالر کے ریٹروٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔ تاہم، کمپنی کو خدشہ ہے کہ اگر پاکستان کی فضائی حدود کی بندش برقرار رہی تو اگلے 12 ماہ میں یہ لاگت60کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے اوپر سے گزرنے کی پابندی نے ایئر انڈیا کے طویل فاصلے کی پروازوں کو خاصا متاثر کیا ہے ، جس سے نہ صرف پروازوں کا دورانیہ بڑھا بلکہ اخراجات اور آپریشنل پیچیدگیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں