ممتاز مصری ناول نگار صنع اللہ ابراہیم 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ممتاز مصری ناول نگار صنع اللہ ابراہیم  88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

قاہرہ (اے ایف پی)ممتاز مصری ناول نگار صنع اللہ ابراہیم 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔۔

صنع اللہ جبر، استبداد اور معاشی ناانصافیوں پر تنقید کیلئے مشہور تھے ۔ ان کا مشہور ناول ’ذات‘ سیاسی تاریخ کو عام خاتون کی زندگی کے ذریعے بیان کرتا ہے ۔ انہوں نے 2003میں  حکومت کے ایوارڈ کو بھی سیاست کی بنیاد پر ٹھکرا دیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا حکومت عوام پر ظلم کرتی ہے ، کرپشن کو تحفظ دیتی ہے اور اسرائیلی سفیر کو برداشت کرتی ہے جبکہ اسرائیل فلسطین میں ظلم کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں