کویت :زہریلی شراب پینے سے 13 افراد ہلاک، 63 متاثر
کویت سٹی (اے ایف پی) کویت میں زہریلی شراب پینے سے 13 افراد ہلاک اور 63 متاثر ہو گئے ۔۔
وزارت صحت کے مطابق متاثرین میں زیادہ تر ایشیائی تارکین وطن ہیں۔ زہریلے مشروب میں میتھانول شامل تھا، جس سے 21 افراد بینائی سے محروم، 51 کو ڈائیلاسز اور 31 کو وینٹی لیٹر کی ضرورت پیش آئی۔