نائیجر :عدالتی یونینز تحلیل ، وکلا کا ہڑتال کا اعلان،فوجی حکومت پر عدلیہ کو دباؤ میں لانے کا الزام
نیامی (اے ایف پی )نائیجر کے وکلا نے فوجی حکومت کی جانب سے عدالتی یونینز تحلیل کرنے کے خلاف آج جمعرات اور۔۔
جمعہ کو دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔وکلا نے فوجی حکومت پر عدلیہ کو دباؤ میں لانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ وزیر داخلہ نے پانچ عدالتی یونینز تحلیل کی تھیں، جنہیں وزیر انصاف نے ذاتی مفادات کی تکمیل کا بہانہ قرار دیا۔ بار ایسوسی ایشن نے فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے ، جبکہ متاثرہ یونین نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔