پاکستان بیان بازی میں تحمل سے کام لے :بھارتی وزارت خارجہ

پاکستان بیان بازی میں تحمل سے کام لے :بھارتی وزارت خارجہ

نئی دہلی(دنیامانیٹرنگ )بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بیان بازی میں تحمل سے کام لے ،وزارت خارجہ کے۔۔۔

 ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہم نے پاکستانی قیادت کی جانب سے بھارت کے خلاف تبصروں کے تسلسل کے بارے میں رپورٹس دیکھی ہیں۔جمعرات کو وزارت خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے پاکستان کو مشورہ دیتے  ہوئے کہا پاکستان اپنی بیان بازی میں نرمی لائے اور تحمل کا مظاہرہ کیا جائے کیونکہ کسی بھی مہم جوئی کے دردناک نتائج برآمد ہوں گے جیسا کہ حال ہی میں سامنے آئے ہیں۔علاوہ ازیں بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی ثالثی عدالت کو بھارت اور پاکستان کے درمیان موجود سندھ طاس معاہدہ (انڈس واٹرز ٹریٹی)پر کوئی بھی قانونی فیصلہ دینے کا اختیار حاصل نہیں کیونکہ بھارت نے کبھی اس عدالت کی قانونی حیثیت کو تسلیم نہیں کیا۔واضح رہے گزشتہ ہفتے بین الاقوامی ثالثی عدالت کے فیصلے میں پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی گئی تھی، جس میں کہا گیا کہ انڈیا کو پاکستان کی طرف بہنے والے مغربی دریاؤں پر نئے پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن میں سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں