ووٹر فہرست کے 7مردہ افراد کیساتھ چائے نوشی،الیکشن کمیشن کا شکریہ،راہول کا طنز

ووٹر فہرست کے 7مردہ افراد  کیساتھ چائے نوشی،الیکشن  کمیشن کا شکریہ،راہول کا طنز

پٹنہ (اے پی پی) کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بہار میں ووٹر فہرستوں سے ’’مردہ‘‘ قرار دے کر نکالے گئے 7افراد کے ساتھ چائے پی اور تصویر بنوائی۔۔۔

، الیکشن کمیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلی بار مردہ لوگوں کے ساتھ چائے پینے کا تجربہ ہوا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اس انوکھے تجربے کے لیے الیکشن کمیشن کا شکریہ،انہوں نے مردہ قرار دئیے گئے ووٹرز کے ساتھ چائے پینے کی ویڈیو بھی شیئر کی ۔ واضح رہے الیکشن کمیشن نے حالیہ ووٹر لسٹ نظرثانی میں 65 لاکھ نام نکال دئیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں