ٹرمپ کو اپنے نوبیل انعام کی فکر

ٹرمپ کو اپنے نوبیل انعام کی فکر

اوسلو (رائٹرز)ناروے کے اخبار داگنز نیرنگسلِیو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ناروے کے وزیر خزانہ جینس اسٹولٹن برگ کو فون کر کے۔۔.

 تجارتی محصولات پر بات کے ساتھ نوبیل امن انعام کے بارے میں بھی استفسار کیا۔رپورٹ کے مطابق، اسرائیل، پاکستان اور کمبوڈیا سمیت کئی ممالک نے ٹرمپ کو امن معاہدے یا جنگ بندی کرانے پر نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا ہے ، اور ٹرمپ ماضی میں بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس اعزاز کے حقدار ہیں، جو ان سے قبل وائٹ ہاؤس کے چار صدور حاصل کر چکے ہیں۔اخبار نے دعویٰ کیا کہ "اچانک، جب وزیر خزانہ جینس اسٹولٹن برگ اوسلو کی سڑک پر چل رہے تھے ، ٹرمپ نے کال کی۔" ان کا مقصد نوبیل انعام پر بات کرنا اور محصولات پر تبادلہ خیال تھا۔نوبیل انعام ہر سال ناروے کی نوبیل کمیٹی عطا کرتی ہے ، جس کے پانچ اراکین ناروے کی پارلیمان نامزد کرتی ہے ۔ اعلان اکتوبر میں اوسلو میں کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں